( رضوان نقوی ) ایف بی آر نے 228 انسپکٹرز اور اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹریز کو ان لینڈ ریونیو آفیسرز کے عہدہ پر ترقی دے دی۔ انسپکٹر حافظ مرید حسین، سید عمران رضا زیدی، عمران جاوید غوری اور ندیم اختر خان کو بھی آئی آر او کے عہدہ پر ترقی مل گئی۔
ایف بی آر نے کارپوریٹ آرٹی او کے انسپکٹر سید عمران رضا زیدی، حافظ مرید حسین کو آئی آراو کے عہدہ پر ترقی دے دی ہے۔ انسپکٹر عمران جاوید غوری، دلبر حفیظ ملک، اظہرعلی حیات بھی ان لینڈ ریونیو آفیسر کے عہدہ پر پرموٹ ہوگئے ہیں۔ انسپکٹر ندیم اختر خان، احتشام الحق، حق نواز بھٹی، سید ناصرعلی شاہ، خواجہ میثم عباس، محمد ابراہیم ملک، محمد ندیم، کبیر بٹ، فرحت علی، منور حسین، راشد اقبال، پرویز اختر اور شرافت علی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔
اسی طرح مقصود خلجی، احمد حسن، عاشق حسین، محمد صفدر ملک، سعیداللہ خان، طلعت محمود خان، محمد سرفراز خان، گلفام ملک، محمد عمر سہیل، محمد جبار، شاہد یوسف بھی آئی آراو کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔