کورونا وائرس کے تدارک کیلئے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بھی متحرک

20 Mar, 2020 | 03:38 PM

Sughra Afzal

(راؤ دلشاد حسین) کورونا وائرس کے تدارک کے لیے پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی بھی متحرک ہو گئی،1247 زائرین کی ایران سے واپسی کا عمل مکمل جبکہ مزید پانچ ہزار زائرین کی واپسی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جانے لگے، قرنطینہ سینٹر میں موجود زائرین اور ان کی فیملیز کوراشن فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ملک بھر میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے پر ہونے پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

ترجمان پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نثاراحمد ثانی نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے آنے والے 1247 زائرین کو قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پانچ ہزار سے زائد زائرین تاحال ایران میں ہیں انکی بحفاظت واپسی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ تمام زائرین کو الگ تھلگ رکھنے کے لیے انتظامات مکمل کرلیے ہیں، زائرین کو فور سٹار سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، قرنطینہ میں موجود زائرین کی فیملیز کے لیے بھی راشن کا بندوبست کیا گیا ہے، پی ڈی ایم اے کے وئیر ہاؤس میں اشیاء خورونوش کی پیکنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

نثار احمد ثانی نے کہاکہ جس ایریا میں کورونا وائرس مثبت کیس ہوگا، اس یونین کونسل کو بھی قرنطینہ میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کے ساتھ کوآرڈینیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزیدخبریں