ن لیگ کا منحرف ارکان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

20 Mar, 2020 | 01:44 PM

Sughra Afzal

ماڈل ٹاؤن (عمرا سلم) صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناءاللہ کی زیرصدارت اجلاس، منحرف ارکان اسمبلی کے جواب غیرتسلی بخش قرار، نشاط ڈاہا، اشرف انصاری اورغیاث الدین کے خلاف ریفرنس دائرکرنے اور قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ایڈوائزری کمیٹی کا ماڈل ٹاؤن میں اہم اجلاس ہوا، جس میں منحرف لیگی رہنماؤں کے بھجوائے گئے جوابات کا جائزہ لیا گیا، ایڈوائزری کمیٹی نے تمام منحرف لیگی ارکان کے جوابات کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا، دیگر منحرف ارکان کو  ڈسپلنری کمیٹی میں بلایا جائے گا۔

اجلاس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف اور احد چیمہ کے خلاف 14 ماہ سے زائد عرصے سے جاری انتقامی کارروائی کی مذمت کی گئی اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دعا اور کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو ناکافی قراردیا گیا۔

مزیدخبریں