ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولی تھین بیگز کیس، شاپنگ سنٹرز اور ہوٹلوں کو مہلت مل گئی

 پولی تھین بیگز کیس، شاپنگ سنٹرز اور ہوٹلوں کو مہلت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی پرعمل درآمد کیس کی سماعت، عدالت نےشاپنگ سنٹرز، ہوٹلوں اور دیگر کو پولی تھین بیگز کا استعمال ترک کرنے کے لیےمزید 2 ہفتوں کی مہلت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی پرعمل درآمد  کیس کی سماعت کی، واٹر کمیشن کی جانب سے سید کمال حیدرایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ کچھ شاپنگ سنٹرز عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کررہے، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ جو عدالتی حکم پرعملدرآمد نہ کرے اسے تحفظ ماحولیاتی ایجنسی سیل کردے۔

جسٹس شاہد کریم نے محکمہ ماحولیات کے افسر سے استفسار کیا کہ کیا تحفظ ماحول ایجنسی کے دفاتر دیگر بڑے شہروں میں قائم ہیں؟ تحفظ ماحول ایجنسی کے وکیل نے جواب دیا تمام ڈویژنل شہروں میں ای پی اے کے دفاتر قائم ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ آئندہ سماعت پر عدالت مزید شہروں میں پولی تھین بیگزکے استعمال پر پابندی کا حکم جاری کرے گی، اگر ہوٹلوں سمیت دیگر سٹورز پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کرنے کی یقین دہانی کرائیں تو انہیں مہلت دے دیں، جو ہوٹلز، سٹورز اور دیگر عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کرتے انہیں سربمہر کردیا جائے۔

عدالت نے مزید سماعت 27 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئےعمل درآ مد رپورٹ طلب کرلی۔

Sughra Afzal

Content Writer