خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ,رپورٹ نیگیٹو نکلی آئی

20 Mar, 2020 | 12:53 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) پنجاب میں کورونا وائرس کے پےدرپے واری جاری ہیں، گلبرگ کی خاتون میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، مریضہ کومیو ہسپتال منتقل کرنے پر مزید کورونا ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو نکلی۔

تفصیلات کے مطابق چین سے شروع ہونے والا وائرس دنیا کے 176 ممالک میں پھیل چکا ہے، جان لیوا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے،دنیا بھر میں  کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد245916 ہوچکی ہے،10048 افراد کی اموات واقع ہوگئی ہے جبکہ88465 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں، پاکستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد454 ہوچکی ہے جن میں سے2 افراد کی ہلاکت اور439کاطبی معائنہ کیا جارہا ہے،13 افراد کو طبی معانئے کے بعد گھر بھیجا جاچکا ہے۔

چغتائی لیب سے ٹیسٹ کرانے والی خاتون میں کررونا وائرس کی علامات پائی گئی، مریضہ کو مزیدٹیسٹ کروانے کے لئے میوہسپتال منتقل کیا گیا جہاں رپورٹ میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی، رپورٹ نیگیٹو نکلی، لاہور میں مبتلا مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی ،ڈیفنس،ماڈل ٹاؤن ،ٹھوکر نیاز بیگ اور دیگر علاقوں سے مزید 15 مریضوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا،ترجمان پرائمری ہیلتھ نے صوبے میں 80 کرونا مریضوں کی تصدیق کردی،110 مشتبہ مریضوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

دوسری جانب  کورونا وائرس کےنقصانات سےبچنے اور اس کے ازالے کے لئے پنجاب حکومت کے تھنک ٹینکس نے سر جوڑ لیےہیں، کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کو مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کےلیےسوشل پروٹیکشن اتھارٹی کو ڈیٹا تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں کوروناوائرس کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا، کنٹرول روم میں ایم سی ایل، پولیس، ریسکیو ملازمین 3 شفٹس میں ڈیوٹی دینگے، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر رانا امجد فوکل پرسن، اوور آل کنٹرول روم کے انچارج ہونگے۔

مزیدخبریں