(عرفان ملک/عثمان علیم) کورونا وائرس خدشات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر187 افراد گرفتار جبکہ 48 مقدمات درج کرلیے گئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابرسعید کے مطابق ہر قسم کے عوامی، مذہبی، ثقافتی اور ادارہ جاتی اجتماعات پر مکمل پابندی ہے، سٹی ڈویژن نے 50، کینٹ 21، سول لائنز ڈویژن 46، اقبال ٹاؤن ڈویژن 28 اور صدر ڈویژن نے 22 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ماسک اور سینٹانائز مہنگے داموں فروخت کرنے پرمنافع خور مافیا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 20 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، جبکہ صدر ڈویژن پولیس نے 08، کینٹ 07، سٹی 06، اقبال ٹاؤن 01 اور سول لائنز ڈویژن نے 02 مقدمات درج کیے ہیں، گلبرگ میں سیکنڈ کپ ، چائے جنکشن، باسکن رابن آئس کریم پارلر اور تندوری ٹی اینڈ بار کو سیل کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گلبرگ میں چھاپے مارے، ذیشان نصر اللہ رانجھا کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں۔