کورونا وائرس کا خدشہ،لیسکو ملازمین پر بھی پابندی عائد

20 Mar, 2020 | 11:24 AM

M .SAJID .KHAN

کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر لیسکو ملازمین اور فیلڈ سٹاف کے بعد اب یونینز نمائندوں کے ہیڈکواٹرز داخلے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو ہیڈکوارٹرز میں فیلڈ سٹاف اور ملازمین کے ساتھ ساتھ لیسکو یونینزکےنمائندوں کے بھی ہیڈکوارٹرز میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نےپابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق فیلڈ سٹاف اور ملازمین کے غیر ضروری وزٹ دفتری کام میں تعطل کا باعث بنتے ہیں جبکہ عملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ذرائع کا کہناتھا کہ  نوٹیفکیشن میں تمام شعبہ جات کے سربراہوں کو مذکورہ ہدایات سٹاف تک پہنچانے کے احکامات جاری کیے گیے ہیں۔

مزیدخبریں