کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر لیسکو ملازمین اور فیلڈ سٹاف کے بعد اب یونینز نمائندوں کے ہیڈکواٹرز داخلے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو ہیڈکوارٹرز میں فیلڈ سٹاف اور ملازمین کے ساتھ ساتھ لیسکو یونینزکےنمائندوں کے بھی ہیڈکوارٹرز میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نےپابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق فیلڈ سٹاف اور ملازمین کے غیر ضروری وزٹ دفتری کام میں تعطل کا باعث بنتے ہیں جبکہ عملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ذرائع کا کہناتھا کہ نوٹیفکیشن میں تمام شعبہ جات کے سربراہوں کو مذکورہ ہدایات سٹاف تک پہنچانے کے احکامات جاری کیے گیے ہیں۔