حسن خالد: منصورہ میں25 سالہ خاتون کو سسرالیوں نے مبینہ طور پر زہر دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا، نعش مردہ خانہ منتقل، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق منصورہ میں25 سالہ خاتون کو سسرالیوں نے مبینہ طور پر زہر دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا، نعش کو مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
خیابان قائد سوسائٹی کی ماریہ ظفر کوتشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی، پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردیا ہے۔
متوفی خاتون کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو زہر دے کر مارا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔