وہاج علی اور ہاجرہ یامین اب بڑی سکرین پر اکٹھے نظر آئیں گے

20 Mar, 2020 | 10:12 AM

Sughra Afzal

رائل پارک (زین مدنی) ڈرامہ سیریل عہد وفا سے ٹی وی ناظرین کی پسندیدہ جوڑی وہاج علی اور ہاجرہ یامین اب بڑی سکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے، ہاجرہ اور وہاج کو اسما نبیل کی آنے والی فلم فلائی میں کاسٹ کیا گیا ہے۔

 انسٹا پوسٹ میں اسما نبیل نے اس فلم کو ایک مقصد کے لئے طویل سفر کہتے ہوئے اپنے دل سے بہت قریب گردانا، فلم فلائی پاکستان بھرمیں بریسٹ کینسر کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے اور اس بیماری کے خلاف لڑائی میں مدد دینے کیلئے بنائی جا رہی ہے جس کی سب سے خاص بات ہے کہ اس کے تمام شعبوں میں خواتین کام کررہی ہیں۔

  انسٹا گرام پر اسما نے کاسٹ، ڈائریکٹر ، پروڈیوسر سمیت دیگر تفصیلات کے حوالے سے بتایا، اسما نبیل کے مطابق خواتین کی جانب سے بنائی جانے والی یہ فلم پاکستان کی خواتین کیلئے ہے، اللہ ہمارے لئے راہ ہموار کرے اور کامیابی میں ہماری مدد کرے، فلم کی ڈائریکشن مصباح خالد دیں گی، پروڈکشن ڈیزائن کیلئے بنیش واعظ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، اسما اسٹائلسٹ اور بینش پرویز میک اپ آرٹسٹ ہوں گی جبکہ موسیقی اداکار یاسر حسین کی بہن شمائلہ حسین ترتیب دیں گی۔

مزیدخبریں