ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے سڑکوں پر کلورین سپرے شروع

کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے سڑکوں پر کلورین سپرے شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) چین سے شروع ہونے والا وائرس دنیا کے 175 ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک یہ وائرس  8969 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے، جبکہ ایک لاکھ98 ہزار ابھی بھی زندگی و موت کی کشمکش میں ہیں، اس خطرناک وائرس نے اب پاکستان میں بھی پنجے گاڑ لیے، پاکستان میں کورونا سے 2 افراد ہلاک جبکہ 451 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے خاتمے کیلئے حکومت کی جانب سے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں، لاہور کی ضلعی انتظامیہ بھی کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے میدان میں آگئی.

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر کی اہم شاہراہوں پر کلورین سپرے شروع کر دیا، کلورین سپرے سے وائرس کا خاتمہ ہوگا، ریگل چوک، شادمان مارکیٹ ، مال روڈ، بیڈن روڈ ، سیکرٹریٹ روڈ و دیگر شاہراہوں کو کلورین سپرے سے دھویا جا رہا ہے۔

کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم کا کہنا ہےکہ  مارکیٹس میں شہریوں کی آمدورفت زیادہ ہوتی ہے، سپرے کرنے کا مقصد شہریوں کو وائرس سے بچانا ہے۔

ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہنا ہے کہ شہر کی مارکیٹوں و دیگر شاہراہوں کو کلورین سپرے سے دھو کر جراثیم سے پاک کیا جائے گا، سپرے کا مقصد مارکیٹوں اور شاہراہوں کو جراثیم سے پاک کرنا ہے، مارکیٹوں میں ماسک اور سینیٹائزر مقررہ نرخوں پر دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کلورین سپرے روزانہ کی بنیاد پرجاری رہے گا، کل سے بڑے پیمانے پر شہر کی مارکیٹوں و دیگر شاہراہوں کو سپرے کرکے جراثیم سے پاک کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer