محکمہ بلدیات نے 100 یونین کونسلوں میں صفائی پراجیکٹ کی منطوری دیدی

20 Mar, 2019 | 09:01 PM

Shazia Bashir

سٹی42: شہرلاہور کی صفائی کا منصوبہ، محکمہ بلدیات نے 100 یونین کونسل میں صفائی ستھرائی کے پراجیکٹ کی منطوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں 100یونین کونسلوں میں صفائی مہم شروع کی جائے گی اور ہر یونین کونسل میں شہری علاقوں کی طرز پر صفائی ہوگی۔ محکمہ بلدیات نےدیہی علاقوں کو شہری علاقوں کے برابر لانے کے لئے اقدامات شروع کئے ہیں.  محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں صفائی کے دوران ہر گاؤں کو تین تین خاکروب مہیا کئے جائیں گے جن کے پاس ایک رکشا بھی ہوگا۔

 ہر گاؤں میں کوڑا کرکٹ کو ڈمپ کرنے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں