پی پی  کارکنوں کی گرفتاری افسوسناک ہے: مخدوم  احمد محمود

20 Mar, 2019 | 08:56 PM

Shazia Bashir

  (سعدیہ خان) صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی  زیر صدارت پنجاب ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کے خلاف بیازی بازی سمیت نیشنل ایکشن پلان کے نفاذپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں مخدوم احمد محمود نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدآمد نہیں کیا جا رہا، پیپلز پارٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا  ہے۔ ہمارے لیڈروں کے بیانات کو توڑ مروڑکر معنی تبدیل کرکے ہمارے خلاف سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد عدالت کے باہر کارکنوں کی گرفتاری افسوسناک ہے، اجلاس میں جنرل سیکرٹری نتاشا دولتانہ، خواجہ رضوان عالم، سردار دوست محمد کھوسہ، عبدالقادر شاہین، حاجی رمضان بھلر، خالد خنیف لودھی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

مزیدخبریں