ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کے انتخابات تاحال نہ ہو سکے

پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کے انتخابات تاحال نہ ہو سکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حکومت کے چھے ماہ گزرنے کے باوجود پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کے الیکشن تاحال مکمل نہ ہو سکے، پی اے سی ون ٹو اور چھبیس قائمہ کمیٹیاں اپنے سربراہوں سے محروم۔

پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان طے شدہ فارمولے کے تحت40   قائمہ کمیٹیوں کے مرحلہ وار انتخابات ہونا تھے، 6 ماہ گزر گئے مگرصرف 14 قائمہ کمیٹیوں کا الیکشن ہی ممکن ہو سکا۔ دوسری جانب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چئیرمین شپ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو دینے کا فیصلہ ہوجانے کے باوجود ابھی تک الیکشن نہیں ہوا۔

جبکہ پی اے سی ٹو اور 26 دیگر محکموں کی قائمہ کمیٹیاں بھی سربراہ کی منتظر ہیں، اپوزیشن کی 16 جبکہ حکومت کی 10 قائمہ کمیٹیوں کوبھی سربراہ نہیں ملے، حکومت  اور اپوزیشن کے درمیان طے شدہ فارمولے کے تحت21 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی حکومت جبکہ19 کی سربراہی اپوزیشن کو دی جانی تھی۔

 6 ماہ گزرنے کےباوجود قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا مرحلہ مکمل نہ ہوسکا جبکہ رولز کے مطابق حکومت الیکشن ابتدائی 3 ماہ میں مکمل کروانے کی پابند ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer