یو ایم مارکیٹنگ کے مالک نے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال پر گھناؤنا الزام لگا دیا

20 Mar, 2019 | 04:01 PM

Sughra Afzal

(سعود بٹ) بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی کیس نیا رخ اختیار کر گیا، نیب میں پیش ہونے والے یو ایم مارکیٹنگ کے مالک محمد ابوبکر نے سابق سپیکر  پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال پر فراڈ کا الزام لگا دیا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق یو ایم مارکیٹنگ کے مالک محمد ابوبکر نیب میں بن عالم سٹی کیس میں پیش ہوئے، محمد ابوبکر نے کہا کہ بن عالم سٹی کیس میں فراڈ کے ذمہ دار سابق سپیکر رانا محمد اقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لیگل ونگ ملک رضوان، رانا شہزاد، مومن، ولید اورعدیل سمیت دیگر  ہیں۔

محمد ابوبکر نے کہا کہ حاجی ناصر نامی شخص نے بن عالم سٹی نام سے جعلی فارم مارکیٹ میں فروخت کیے، بن عالم کے مالکان  نےشہریوں سے فراڈ نہیں کیا بلکہ مذکورہ افراد نے مارکیٹ میں جعلی فارم فروخت کیے تھے، جعلی پرنٹنگ کےخلاف درخوست تھانہ انارکلی میں دی تھی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی جبکہ نیب حکام نے بن عالم کے مالکان کو گرفتار کرلیا۔

یو ایم مارکیٹنگ کے مالک نے مزید کہا کہ نیب لاہور کو تمام ثبوت دینے پہنچا ہوں، امید ہے نیب حکام موثر کارروائی کریں گے۔

مزیدخبریں