فلم ’’لال کبوتر‘‘ سینما گھروں کی زینت بننے کیلئے تیار

20 Mar, 2019 | 12:29 AM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) پنجاب فلم سنسر بورڈ نے لالی وڈ انڈسٹری کی نئی فلم ’’ لال کبوتر‘‘ کو پاس کردیا، فلم 22 مارچ سے شہر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

سٹریٹ کرائم اور نوجوانوں کے مسائل پر مبنی نئی ایکشن سسپنس اور رومانس سے بھرپور فلم ’’ لال کبوتر‘‘ کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کے ممبران نے دیکھنے کے بعد اسے پاس کرتے ہوئے سنسر سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔ فلم کے ہدایتکار کمال خان ہیں جبکہ فلم کا مرکزی کردار اداکار احمد علی اکبر اور اداکارہ منشاء پاشا نے ادا کیا ہے۔

رومانس اور ایکشن سے بھرپور فلم کو ہانیہ چیمہ اور کامل چیمہ نے پرڈیوس کیا ہے۔  فلم 22 مارچ کو شہر لاہور سمیت ملک بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں