ملک اشرف: سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وطن واپسی پران کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرانے لیےہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ متفرق درخواست مقامی وکیل رانا علم الدین غازی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہےکہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کے لیے رخواست ہائیکورٹ میں زیرالتوا ہے اور اس مقصد کیلئے ایک فل بنچ بھی تشکیل دیا گیا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: نواز شریف پر ایک اور مشکل آن کھڑی ہوئی
درخواست میں بتایا گیا کہ اطلاعات کے مطابق جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پاکستان واپس آرہے ہیں۔ اس لیے ان کیخلاف مقدمات کے پیش نظران کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے۔ تاکہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اپنے کیخلاف مقدمات کی سماعت مکمل ہونے اور ان پر فیصلہ تک ملک سے باہر نہ جاسکیں۔