ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں اضافہ، غریب عوام پسنے کو تیار

ڈالر کی قیمت میں اضافہ، غریب عوام پسنے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان : ایک طرف پی ایس ایل کا جنون عروج پر، تو دوسری جانب ڈالر کی پرواز بھی بلندیاں چھونے لگی، ایک ہی روز میں ڈالر کی قیمت میں سا ت روپے 85 پیسے کا زبردست اضافہ، کرنسی ڈیلرز نے ڈالر غائب کردیا۔

  تفصیلات کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوکر 118 روپے 25 پیسے تک پہنچ گی۔ کرنسی ایکسچینجرز ڈالر 113 روپے تک خریدتے رہے۔

قائم مقام صدر خواجہ خاوررشید کہتے ہیں کہ اس سے درآمدی بل، خام مال کی قیمتوں، قرضوں کے حجم میں زبردست اضافہ اور معاشی مشکلات بڑھیں گی۔

 پروفیسر ڈاکڑ قیص شیخ نے کہا کہ روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ ملکی معیشت کیلئے تباہ کن ہے۔ چیرمین پیاف عرفان اقبال نے کہا کہ درآمدی اشیا ،میک اپ کا سامان، موبائل فون، دودھ، ڈائپرز، بے بی فوڈز، کراکری، سونے کے زیورات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:مٹن اور بیف کے بعد مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور 

شہر کی بزنس کمیونٹی نے ڈالر کی قدر میں اضافے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی معشیت ،صنعت کو شدید دھچکا لگے گا، حکومت روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔