(سٹی42) اساتذہ کی بالآخر سنی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پنجاب بھر کے سکولوں کے اساتذہ کے تقررو تبادلوں پر عائد پابندی اُٹھانے کی سمری منظور کرلی۔
یہ خبر پڑھیں۔۔ پی ایس ایل تھری، عالمی ستارے آج قذافی سٹیڈیم میں جگمگائیں گے
تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے اساتذہ کے تقرروتبادلوں پر عائد پابندی ختم کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سمری ارسال کی تھی جس کی وزیر اعلیٰ پنجاب نے آج منظوری دے دی ہے، جس پر کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں کہ اساتذہ کے تقرروتبالوں پر اب پابندی کیوں ختم کی گئی ہے کیا حکومت کو اساتذہ کا خیال آگیا ہے یا اراکین اسمبلی کو خوش کرنے کیلئے پابندی ہٹائی گئی ہے۔
یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ لاہور میں بادلوں کے ڈیرے، کرکٹ شائقین کی نظریں آسمان پر ٹک گئیں
وزیر اعلی نے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک کو ہدایت کی ہے کہ یکم اپریل سے یکم مئی کے دوران ایک ماہ کے لیےسکولز ٹیچرز کے تبادلوں پر پابندی اٹھانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔
یہ خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔لاہور ہائیکورٹ نے زینب کے قاتل عمران کی رحم کی اپیل مسترد کردی
ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے سٹی42 سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس ایک ماہ کے دوران صوبے میں بڑے پیمانے پر سکول ٹیچرز کے تقرر و تبادلے ہو سکیں گے، اس سلسلے میں محکمہ سکولز ایجوکیشن نےخواہش مند اساتذہ سےتبادلوں کے سلسلے میں درخواستیں لینا شروع کر دی ہیں۔