ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے افغانستان کو47 رنز سے ہرا دیا

20 Jun, 2024 | 11:42 PM

سٹی42:  آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں بھارت نے افغانستان کو با آسانی 47 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت  نے پہلے کھیل کر 181 رنز بنائے اور  182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم   20 اوورز میں 134 رنز بناسکی۔

ٹاس

جمعرات کی شام بارباڈوس میں ہونے والے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے   ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

بھارت کی اننگز

بھارت کے کیپٹن  روہت شرمانے ٹاس جیت کو خود بیٹنگ کرنے کا جو فیصلہ کیا اس سے ان کی ٹیم نے تو بڑا مجموعہ بنا لیا لیکن خود کیپٹن روہت شرما آج کے میچ میں قابل ذکر سکور نہ بنا سکے اور تیسرے اوور میں فضل حق فاروقی کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے، اس وقت شرما کا سکور 8 تھا اور بھارت کا مجموعی سکور  11 تھا۔ بھارت کے دوسرے سٹار بیٹرز ویرات کوہلی  اور رشبھ پنت بھی آج بڑا سکور نہ کر سکے۔ کوہلی  24 اور پنت  20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔میچ کی ابتدا میں یہ دکھائی دیا کہ آج افغان باؤلرز بھارت کے سٹار بیٹرز کو بڑا مجموعہ بنانے نہیں دیں گے تاہم بعد میں بھارت کے مڈل آرڈر بیٹرز نے نہ صرف سکور بڑھایا بلکہ رن ریٹ بھی بہتر کر لیا۔

افغانستان سے جیت کے لئے  درکار بڑا مجموعہ بنانے مین بھارت کے بیٹرز سوریا کمار یادیو اور ہریدیک پانڈیا نے بنیادی کردار ادا کیا۔ سوریا  نے  53  رنز بنائے اور پانڈیا 32 قیمتی رنز کا اضافہ دے کر آؤٹ ہوئے۔ 

شیوم دوبے 10 اور جڈیجا نے 7  رنز بنائے۔  اکسر  پٹیل نے 12 رنز اسکور کیے اور ناٹ آؤٹ واپس گئے۔

افغانستان کی باؤلنگ

 افغانستان کے فضل الحق فاروقی نے 3 اور راشد خان نے بھی 3  وکٹیں لیں۔ نوین الحق نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔  

افغانستان کی اننگز

بھارت کے 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان بیٹرز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی گئی۔

افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ 26 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔رحمان اللہ  نے 11، حضرت اللہ ززئی نے 2، ابراہیم زادران  نے 8، گل بدین نے 17،  نجیب اللہ نے 19 اور محمد نبی نے  14 رنز بنائے۔  راشد خان 2 اور نور احمد 12 رنز بناسکے، یوں افغانستان کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 134 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی باؤلنگ

بھارت کے ارشدیپ سنگھ اور بومرہ نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔کلدیپ یادیو نے 2 جبکہ جڈیجا اور اکشر پٹیل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 بھارت اور افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھے۔دونوں ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں گروپ 1 میں شامل ہیں۔

بھارت اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے۔

 جمعرات کو  ہی کھیلے گئے  گروپ ٹو کے پہلے میچ میں  انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا۔ ویسٹ انڈیز اس ایونٹ کے دو میزبانوں میں سے ایک ہے۔

مزیدخبریں