اویس کیانی: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو سے ملاقات میں ان کی جانب سے پیش کئے گئے بیشتر مطالبات سے اتفاق کر لیااور مسائل کے حل کیلئے کمیٹیاں تشکیل دےدیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے سینیر رہنماؤں کے وفد کنے جمعرات کے روز ملاقات کی اور انہیں پارٹی کی شکایات سے آگاہ کیا۔ ،وفد میں سینیٹ کے چئیرمین یوسف رضا گیلانی ، راجہ پرویز اشرف ، خورشید شاہ ، نوید قمر اور شیری رحمان شامل تھے ۔
وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان قومی سیاسی امور پر گفتگو ہوئی،ملاقات میں طے ہوا کہ بجٹ 2024-2025 کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ مزید مشاورت کی جائے گی۔
وزیراعظم کے سامنے رکھ دیا،وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی کو وفاقی بجٹ کے حوالے سے اعتماد میں نہ لینے پر بلاول بھٹو نے شکوہ کیا۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ایک معاہدے کے تحت حکومت کی حمایت کی اور حکومت نے اس معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا۔ ،پنجاب کی حکومت پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے راستوں کو محدود کررہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کے بیشتر نکات سے اتفاق کیا اور معاملات کے حل کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں،پیپلزپارٹی اور حکومت کی کمیٹیاں کل ملاقات کرکے وزیراعظم اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی روشنی میں معاملات کو آگے بڑھائیں گی۔
وزیراعظم کی طرف سے پیپلز پارٹی کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا،ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،نائب وزیراعظم و وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ ، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔