پنجاب  میں حکومت کی پرفارمنس بہتر کرنے کے لئے وزارتوں کی ری سٹرکچرنگ اور ڈاؤن سائزنگ کا منصوبہ

20 Jun, 2024 | 10:56 PM

پنجاب کی مریم نواز  حکومت نے اخراجات بچانے اور حکومت کی پرفارمنس بہتر کرنے کے لئے صوبہ کی  وزارتوں اور محکموں کی ری سٹرکچرنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کی وزارتوں اور ڈیپارٹمنٹس کی پرفارمنس بہتر کرنے کے لئے انتظامی ری سٹرکچرنگ کرنے کی غرض سے   14 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے  جسے 60 دن میں سفارشات مرتب کرنا ہے۔

ری سٹرکچرنگ کمیٹی کی کنوینئر سینئر وزیر مریم اورنگزیب ہ یں۔  وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن اور وزیر قانون بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔ری سٹرکچرنگ کا مقصد  وسائل کے زیاں کا سبب بننے والے بے مصرف ڈیپارٹمنٹس کا خاتمہ اور  خسارہ کرنے والے  اداروں کی ڈاﺅن سائزنگ  کرنا ہے۔ ری سٹرکچرنگ کے دوران  ایک ہی نوعیت کے  کام کرنے والے اداروں کو ضم کردیا جائے گا۔

 وزیراعلی پنجاب نے ری سٹرکچرنگ کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی  وزارتوں کا حجم کم کرکے سرکاری امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا کی جائے گی۔ ایک ہی کام کرنے والے اداروں کو ضم کیا جائے گا۔ری سٹرکچرنگ اور ڈاﺅن سائزنگ سے اداروں کی کارکردگی اور عوام کی خدمت کے عمل کو سادہ ، آسان اور تیز بنایاجائے گا۔ ری سٹرکچرنگ اور ڈاﺅن سائزنگ سے اربوں روپے کی بچت ہوگی۔ حکومت کے سالانہ اخراجات میں بڑی کمی ہونے سے مالی گنجائش پیدا ہوگی۔

مزیدخبریں