ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیگ کی تبدیلی؛ کرکٹر ابرار احمد کو دبئی ائیرپورٹ پر فلائٹ سے آف لوڈ ہونا پڑا

Abrar Ahmad, City42, Talha Analyst, Pakistan Cricket Team, ICC T20 World Cup Dubai Airport, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دبئی سے کراچی روانہ ہونے والی فلائٹ سے  کرکٹر ابرار احمد کو ان کی درخواست پر  آف لوڈ کردیا گیا۔

 ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد  کرکٹر ابرار احمد دبئی آ گئے تھے، آج یہاں سے انہیں کراچی روانہ ہونا تھا۔ وہ متعلقہ فلائٹ میں طریقہ کار کے مطابق سوار ہوئے، پھر اچانک انہیں احساس ہوا کہ وہ اپنے ساتھ اپنے بیگ کی بجائے اینالسٹ طلحہ کا سفری بیگ لے آئے ہیں۔ یہ پتہ چلنے پر ابرار احمد نے فلائٹ کے عملہ سے کہا کہ انہیں آف لوڈ کروایا جائے کیونکہ وہ اپنے ساتھ غلطی سے کسی اور کا سامان لے آئے ہیں۔ 

قومی کرکٹر ابرار احمد کو ان کی درخواست پر  اس فلائٹ سے آف لوڈ کر دیا گیا۔ 

معلوم ہوا ہے کہ ابرار احمد  قومی ٹیم کے اینالسٹ طلحہ کا  جو بیگ غلطی سے اپنے ہمراہ لے آئے تھے اس  میں اینالسٹ طلحہ کا پاسپورٹ، بورڈنگ پاس اور دیگر سامان تھا۔ ابرار کو احساس ہوا کہ ان ضروری دستاویزات کے بغیر طلحہ وطن واپس نہین آ سکیں گے۔  ابرار جس جہاز میں سوار تھے، اس  جہاز کو دبئی سے کراچی کیلئے رن وے سے واپس ٹیکسی کیا گیا،  اینالسٹ طلحہ کی فلائٹ دبئی سے لاہور کیلئے تھی جبکہ ابراراحمد  کو کراچی روانہ ہونا تھا،

آف لوڈ ہونے کے بعد ابرار احمد کو دبئی ائیرپورٹ پر کسی دوسری دستیاب فلائٹ سے کراچی روانہ کیا جائے گا۔