خانیوال کی نرس کی رہائی کے لئے نرسوں کی ہڑتال، مال روڈ پر احتجاج

20 Jun, 2024 | 10:16 PM

سٹی42: خانیوال کے سرکاری ہسپتال کی نرس کو قتل کا مقدمہ بنا کر جیل میں قید کر دینے کے خلاف آج لاہور میں تمام سرکاری ہسپتالوں میں آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ مکمل بند رہے، نرسوں کے ساتھ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے بھی  خانیوال کی نرس اقصیٰ کی فوری رہائی کے مطالبہ پر ہڑتال کی۔ احتجاج کرنے والی نرسوں نے آج مال روڈ پر احتجاج کیا اور وزیراعؒلیٰ مریم نواز کے خلاف نعرے  لگائے۔  آج کے احتجاج کی کال ینگ برسز ایسوسی ایشن نے دی ہے۔ 

سٹی42 کی رپورٹنگ ٹیم کے مطابق خانیوال کی نرس اقصیٰ پر  302ْ/322 کا مقدمہ ختم کر کے اسے جیل سے رہا کرنے کے مطالبہ کے ساتھ آج لاہور شہرکےتمام سرکاری ہسپتالوں کےآؤٹ ڈورز میں ہڑتال کی گئی۔ 
ڈاکٹرز ، نرسزاورپیرامیڈیکس کی تمام تنظیموں کی ہڑتال میں شرکت کے سبب آؤٹ ڈور میں کام مکمل بند رہا اور کسی ایک مریض کو بھی نہیں دیکھا گیا۔ 


جناح ہسپتال کے آؤٹ ڈور وارڈز بند، پرچی بھی نہیں دی گئی۔ جناح ہسپتال میں او پی ڈی بند ہونے سے سینکڑوں مریض علاج سے محروم رہے۔  میو ہسپتال میں بھی ملک بھر سے آئے مریض او پی ڈی میں مکمل ہڑتال کے باعث دوا سے محروم رہے۔ 
جناح ہسپتال میں پولیس کی بھاری نفری موجود رہی۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے آج بتایا گیا کہ ان کی جانب سے  تاحال احتجاج کی کال نہیں دی گئی۔ 


سرکاری و ٹیچنگ ہسپتالوں میں  نرسز  نے آج  ان ڈور میں بھی کام بند  کر دیا، نرسوں کی ہڑتال کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں سینکڑوں طے شدہ سرجریز آج نہیں ہو سکیں۔ آپریشن تھیٹرز دن بھر ویران پڑے رہے۔
آج کی ہڑتال مین شریک ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ  ساہیوال واقعہ پر حکومت معافی مانگے ۔ دوسری جانب  ینگ نرسز ایسوسی ایشن کامطالبہ ہے کہ نرس اقصیٰ کو فوراً جیل سے  رہا کیا جائے۔

مال روڈ پر احتجاج میں شریک نرسوں نے بتایا کہ جب تک خانیوال کی بے گناہ نرساقصیٰ  پر  اندھا دھند اور بلاجواز عائد کی گئی 302 کی دفعہ نہیں ہٹائی جائے گی ہم احتجاج کریں گے۔ خانیوال میں ہماری بے گناہ  نرس کو ہتھکڑی لگا کر کر جیل بھجوا دیا گیا ۔ ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دینگے ۔

ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی جانب سے مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ میں سینکڑوں نرسوں اور ان کے ساتھ دیگر ہیلتھ پروفیشنلز نے بھی شرکت کی۔  نرسز کی جانب سے خانیوال سے میں گرفتار ہونیوالی نرس اقصیٰ کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔  مظاہرہ میں شریک نرسوں کا کہنا تھا کہ نرس نے مریض کو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق انجکشن لگایا، دوائی کی کوالٹی دیکھنا ڈاکٹرز  اور  خریداری کرنیوالےڈیپارٹمنٹ کاکام ہے۔ اصل مجرم کو کیفر کردار تک پہنچائیں، نرسز کو نہیں، 
اےسی سٹی رائےبابرنسرسزسےمذاکرات کی کوشش کررہے ہیں۔ جبکہ نرسوں کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے انہیں ٹالا نہ جائے، پہلے نرس اقصیٰ کو جیل سے رہا کیا جائے۔ 

شہرکےتمام سرکاری ہسپتالوں کےآؤٹ ڈورز میں ہڑتال
ڈاکٹرز ، نرسزاورپیرامیڈیکس کی تمام تنظیموں کی ہڑتال میں شرکت
جناح ہسپتال کے آؤٹ ڈور وارڈز بند، پرچی بھی نہیں دی جارہی
جناح ہسپتال میں او پی ڈی بند ہونے سے سینکڑوں مریض علاج سے محروم
ملک بھر سے آئے مریض در بدر پھرنے پر مجبور
ساہیوال میں ڈاکٹرز ،خانیوال میں نرس کی گرفتاری پر ڈاکٹرز و نرسز نے ہڑتال کی
جناح ہسپتال میں پولیس کی بھاری نفری موجود، تاحال احتجاج کی کال نہیں،ینگ ڈاکٹرز

مزیدخبریں