اسرار خان: عید کی تین تعطیلات کے دوران ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ایمرجنسی سروس نے پنجاب بھرمیں30ہزار317ایمرجنسیزپرسروس فراہم کی۔ پنجاب میں ٹریفک حادثات میں60افرادجاں بحق ہوئے۔ 18افرادڈوب گئے،کرنٹ لگنےسے23افرادجاں بحق ہوئے۔
18932میڈیکل،7268ٹریفک حادثات،666فائرکیسزپر ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیموں نے شہریوں کی مدد کی۔
ریسکیو 1122 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین چھٹیوں کے دوران جب سارا پاکستان عید منا رہا تھا تب ریسکیو اہلکار شہریوں کی حفاثت کو یقینی بنانے کے لئے دن رات کام میں مصروف تھے۔ شہریوں کی شکایات پر عید کے تین دنوں میں انسانوں کے ساتھ 248 جانوروں کو بھی ریسکیو کیا گیا۔
564گائنی کیسز میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے خواتین کو ہسپتال تک پہنچایا۔ ڈوبنےکے27 واقعات مین ریسکیو اہلکاروں کو طلب کیا گیا،آتشزدگی کے35واقعات رپورٹ ہوئے جن میں آگ بجھانے والے اہلکاروں نے جا کر آگ بجھانے کی کارروائی کی۔
لاہور تین دن کے دوران 3939ایمرجنسیزکےساتھ سرفہرست رہا۔
فیصل آبادمیں2138حادثات پرسروسزفراہم کی گئیں۔
لاہورمیں سب سےزیادہ1280ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
فیصل آباد547،ملتان میں412ٹریفک حادثات پرسروسز فراہم کی۔
آتشزدگی کے139واقعات لاہور مین ہوئے۔
راولپنڈی میں آگ لگنے کے 56،فیصل آبادمیں44واقعات رپورٹ ہوئے۔
پنجاب بھرمیں ٹریفک حادثات میں60افرادجان سےگئے۔
18افرادڈوب گئے،کرنٹ لگنےسے23افرادجاں بحق ہوئے۔