شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد پانی کھڑا ہو گیا، کئی گاڑیاں خراب

20 Jun, 2024 | 09:31 PM

سٹی42:لاہور میں تیز بارش کی وجہ سے گرمی کا تو زور ٹوٹ گیا لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ شہر کی مختلف شاہراہوں پرپانی کھڑا ہوگیا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

شہر لاہور میں گارڈن ٹاؤن ، سمن آباد ، فیصل ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن ، گلشن راوی ، واحدت روڈ سمیت دیگر علاقوں میں دو دو فٹ تک پانی کھڑا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔   

پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے موٹرسائیکل سمیت کئی گاڑیاں خراب ہونے لگیں ہیں۔ 

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

مزیدخبریں