ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی شہادتوں پر اظہار افسوس ، حجاج کرام کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوھدری سالک حسین اور سعودی عرب میں موجود پاکستان کے سفیر احمد فاروق سے رابطہ کیا جس میں وزیراعظم کی جانب سے شہید حجاج کرام کے جسد خاکی پاکستان پہنچانے کے انتظامات کے حوالے سے ہدایات جاری کیں گئیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت مزہبی امور اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام کو حجاج کرام کو تمام سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت جاری کیں جبکہ ہسپتالوں میں داخل حجاج کرام کے لیے تمام طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں گئیں۔