سٹی42: گرمی سے ستائے ہوئے لوگوں کیلئے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے علاقے کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، وزیرستان اور ڈی آئی خان ، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان ،نوشہرہ، چارسدہ، اورکزئی اور کرم میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پربارش کی توقع ہے اور اس دوران جنوبی اضلاع میں بعض مقامات پر ژالہ باری/موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
پنجاب میں مری، گلیات، اٹک، راولپنڈی، چکوال، جہلم، ملتان، خانیوال، ساہیوال، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرا نوالہ، گجرات، قصور، اوکاڑہ، منڈی بہاؤالدین، جھنگ ،لیہ، بھکر، ڈی جی خان، راجن پور، تونسہ، رحیم یار خان، بہاولنگر اور بہاولپور میں آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے اور اس دوران وسطی/بالائی اضلاع میں بعض مقامات پر ژالہ باری/موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ جبکہ بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم خضدار، لسبیلہ، بارکھان، کوئٹہ، زیارت، ژوب، شیرانی، کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، نصیر آباد، جعفرآباداور ڈیرہ بگٹی میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری/موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
سندھ میں صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم سکھر، گھوٹکی، کشمور اورجیکب آباد میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
آج ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت
گوادر ، سبی، تربت میں پارہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
پسنی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
جیکب آباد ، جیوانی اور لسبیلہ میں 45 ڈگری سینٹی ریکارڈ