اشرف ملک : عید کے بعد ڈالر نے پھر سے اُڑان بھرنا شروع کر دی ، انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوگیا ۔
انٹربینک میں ڈالر 278.51 روپے سے بڑھ کر 278.60 روپے پر بند ہوا،ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب کے باعث روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر12 پیسے مہنگا ہوکر 280.32 روپے پر پہنچ گیا ،یورو 1.46 روپے مہنگا ہوکر 297.55 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاؤنڈ 1.16 روپے اضافے کے بعد 352.33 روپے کا ہوگیا ،یو اے ای درہم 6 پیسے اضافے سے 75.62 روپے کا ہوگیا ،سعودی ریال 21 پیسے اضافے سے 73.70 روپے کا ہوگیا۔