ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: عید کے پہلے روز موٹرسائیکل سوار چور شہری کا بکرا لیکر رفو چکر ہوگیا

لاہور: عید کے پہلے روز موٹرسائیکل سوار چور شہری کا بکرا لیکر رفو چکر ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عید کے روز بھی مویشی چور شکار کی تلاش میں رہے ، شہر لاہور میں عیدالضحیٰ کے پہلے روز گلشن راوی سے موٹرسائیکل سوار چور نے بکرے کو اٹھایا، ٹینکی پر بٹھایا اور پھر وہاں سے رفو چکر ہوگیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

واردات عید کے پہلے روز سہ پہر سوا 3 بجے کے قریب اے بلاک گلشن راوی لاہور میں ہوئی۔سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ شہری کے گھر کے باہر 2 بکرے بندھے ہوئے ہیں۔اسی دوران پتلون شرٹ میں ملبوس موٹر سائیکل سوار چور موقع پر پہنچ جاتا ہے، جو موٹر سائیکل ایک طرف کھڑی کر کے اطراف کا جائزہ لیتا نظر آتا ہے ۔کچھ دیر تک وہ گلی کے چکر لگاتا اور دائیں بائیں دیکھتا رہتا کہ کسی کی اس پر مظر تہ نہیں، پھر موقع ملتے ہی چور نے بکرے کا رسہ کھولا اور اسے موٹر سائیکل کی ٹینکی پر بیٹھایا اور وہاں سے فرار ہوگیا۔۔

نامعلوم چور 90 ہزار مالیت کا بکرا چرا کر موقع سے فرار ہو گیا ۔

دوسری جانب گلشن راوی پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے واردات میں ملوث ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے۔