مائدہ وحید : شہیدِ جمہوریت سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی 71ویں سالگرہ کی تقریب ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی ہوئی۔ اس تقریب میں پاکستان پیپلز پارتی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہید قائد محترمہ بینظیر بھٹو کی غریب عوام اور جمہوریت کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
سالگرہ کی تقریب کے شرکا نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا کارکن بھٹو خاندان کی عوام کے ساتھ وفا کے سبب ہمیشہ پارٹی کے ساتھ وفادار رہا ۔ عوام، جمہوریت اور پارٹی کے ساتھ وفاداری پیپلز پارٹی کا کلچر ہے۔ محترمہ بےنظیر بھٹو شہید کو جتنا خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔
محترمہ بے نظیر بھٹو کی 71ویں سالگرہ کی تقریب میں اسلم گل ، جہاں آرا وٹو ، غلام محی الدین ،عزیز الرحمن چن، نوید چوہدری سمیت دیگر نے گفتگو کی۔
سادہ اور پروقار تقریب میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔تقرریب میں شریک رہنماوں کا کہنا تھا کہ ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا مشن لے کر آگے چلیں گے۔
بینظیر بھٹو شہید نے طویل جد وجہد کر کے پیپلز پارٹی کو مظبوط جماعت بنایا ۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ کسان اور مزدور کی سیاست کی۔
پیپلز پارٹی کے جیالوں نے اپنی لیڈر کے لیے جان دی۔ آج تو سودے بازی ہوتی ہے لیڈر باہر جاتے ہیں اور واپس آجاتے ہیں۔بے نظیر بھٹو دنیا میں پہلی خاتون تھی جو عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنی تھیں۔