ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں 173 افراد مختلف وجوہات پر قتل

لاہور : رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں 173 افراد مختلف وجوہات پر قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: قتل اور اقدام قتل کی سنگین وارداتیں تھم نہ سکیں، لاہور میں رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران 173 افراد مختلف وجوہات پر قتل کر دیئے گئے۔

لاہور میں رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران مختلف تھانوں میں اقدام قتل کے 346 مقدمات درج کئے گئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 40 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہا ،سٹی ڈویژن قتل کی 36 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ، قتل کے 35 مقدمات کے ساتھ صدر ڈویژن تیسرے نمبر پر رہا ، ماڈل ٹاؤں ڈویژن میں قتل 28 مقدمات  جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 26 افراد قتل ہوئے۔

سول لائنز ڈویژن میں 5 ماہ کے دوران قتل کے 8 مقدمات درج ہوئے، اقدام قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 86 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہا، سٹی ڈویژن اقدام قتل کی 72 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، اقدام قتل کے 60 مقدمات کے ساتھ ماڈل ٹاؤن ڈویژن تیسرے نمپر پر رہا، صدر ڈویژن میں 56، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں اقدام قتل کے 44 مقدمات درج ہوئے، سول لائنز ڈویژن میں 5 ماہ کے دوران اقدام قتل کی 28 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔