ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تجارت کیلئے ایران کے ساتھ سرحد 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا فیصلہ

تجارت کیلئے ایران کے ساتھ سرحد 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایران میں تعینات پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو  کا کہنا ہے کہ  آزادانہ تجارت کے معاہدے پر کام ہو رہا ہے، ایران کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ بہت کامیاب ہو گا۔

ایران میں تعینات پاکستانی سفیر نے کاروباری برادری سے گفتگو کی جس دوران انھوں نے کہا کہ  ایران کیساتھ ایف ٹی اے بہت سے شعبوں میں ہوسکتا ہے، رکاوٹوں کے باوجود ایران کیساتھ کئی شعبوں میں آگے بڑھ سکتے ہیں ، جہاں من ہو وہاں تجارت غیر روایتی طریقوں سے بھی ہوسکتی ہے ۔ کوئٹہ چیمبر کی ایران کیساتھ بہت اچھی تجارت ہے ان سے باقی چیمبر سیکھیں، ہمارا آم کا سیزن ہے، انتظامات کو بہتر بنا کر 100 ملین ڈالر کا آم بھیجیں گے ۔

سفیر محمد مدثر ٹیپو کا مزید کہنا تھا کہ  ایران- پاکستان گیس پائپ لائن پر کام جاری ہے، اس پر وسائل کی بہت زیادہ ضرورت ہے جس کی ویجہ سے مسائل آ رہے ہیں۔ٹیرف اور ڈیوٹیز میں کمی بہت ضروری ہے، ایر کوریڈور پر کام کی ضرورت ہے۔ تجارت کیلئے ایران کے ساتھ سرحد 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بارٹر ٹریڈ کے طریقے طے کرنے ہوں گے،  بارڈر پر تجارت کی سہولت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں ۔

ایرانی سفیر برائے پاکستان ڈاکٹر ریزا  امیری مدم نے فیڈریشن چیمبر میں صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن چیمبر کے شکرگزار ہیں کہ پاک ایران تجارت بڑھانے کیلئے مدعو کیا ، دونوں ممالک کے مابین تجارت کا بے پناہ پوٹینشل ہے ۔ دیکھنا ہے کہ بنکنگ چینلز کی رکاوٹوں کو کیسے دور کرسکتے ہیں ، دونوں ممالک کی قیادت دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتی ہے ، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا آخری دورہ بھی پاکستان کا ہی تھا۔ 10 ارب ڈالر تک دونوں ممالک کی تجارت کا حجم لیجانا چاہتے تھے ، اس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے باہمی مفاہمتی کی یادداشتوں پر دستخط بھی موجود ہیں ۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک سکیورٹی ماڈل سے اقتصادی ماڈل میں تبدیل کیے جائیں گے ، چار بہار بندرگاہ  میں فری ٹریڈ زون سیٹ کیا گیا ہے ، ایک ہی وقت میں 45 ہزار ٹن کے چار جہاز ان لوڈ کرسکتے ہیں ۔