سٹی42: چوہدری پرویز الٰہی کو کرپشن کیس میں بڑا ریلیف ، پنجاب حکومت نے پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی کے لئے ہائیکورٹ سےدائر درخواست واپس لے لی۔
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹادی۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے پنجاب حکومت کی درخواست پرسماعت کی جس پر پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل چوہدری محمد اسحاق پیش ہوئے اور اسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر میڈیم ثمرہ ارشاد بھی پیش ہوئیں۔
ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے کہا کہ حکومت چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی کے لئے دائر درخواست واپس لینا چاہتی ہے۔
عدالت نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس نمٹادیا۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نےپراسییکیوٹر جنرل کی وساطت سے 24 جون 2023 کو پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی کے لئے درخواست دائر کی ، پنجاب حکومت کی درخواست میں چوہدری پرویز الٰہی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔