بلاول بھٹو آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے

20 Jun, 2024 | 04:49 PM

سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات طے پاگئی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات آج ہوگی۔

 حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اوربلاول بھٹو کے درمیان ملاقات 4 بجے متوقع ہے جو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔ بلاول بھٹو زرداری وفاقی بجٹ پر اپنے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف پی پی چیئرمین کو بجٹ پر اعتماد میں لیں گے۔

 ضرورپڑھیں:وفاقی حکومت این ڈی ایم اے کو تمام وسائل مہیاکرے گی:وزیراعظم

 ذرائع کا بتانا ہےکہ بلاول بھٹو مختلف اداروں کی نجکاری پربھی تحفظات رکھتے ہیں جب کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم حکومت میں وعدے پورے نہ ہونے پر بھی شاکی ہے، اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کو ترقیاتی پروگرام میں رکھے گئے فنڈز  سندھ کو نہ ملنے کا بھی شکوہ  ہے۔

 ذرائع کے مطابق کابینہ میں پیپلزپارٹی کی شمولیت اور پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔
 

مزیدخبریں