ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2022 کے سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا:وزیراعظم

2022 کے سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا:وزیراعظم
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ  سیلاب میں این ڈی ایم اے نے اہم کردار ادا کیا،وفاقی حکومت این ڈی ایم اے کو تمام وسائل مہیاکرے گی ۔

 وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کے پروجیکٹ نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سنٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 2022میں بدترین سیلاب کا سامنا کیا، سیلاب میں این ڈی ایم اے نے اہم کردار ادا کیا،16ماہ قبل چیئرمین این ڈی ایم اے سے کچھ گزارشات کی تھیں،سیلاب میں سب سے زیادہ تباہی سندھ، اس کے بعد پنجاب میں ہوئی۔

 انہوں نے کہا ہے کہ وفاق نے سیلاب متاثرین پر 100ارب روپے خرچ کئے،سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا،حکومت این ڈی ایم اے کو تمام وسائل مہیاکرے گی، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے صوبوں نے بھی کردار ادا کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جنیوا میں سیلاب متاثرین کانفرنس میں پوری دنیا کے سامنے آواز اٹھائی، بلاول بھٹو اورشیری رحمان نے کافی محنت کی۔