(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپرایٹ مرحلے کے میچز جاری ہیں،سپر 8 کا تیسرا اورسپر 8 گروپ ایک کا آج پہلا میچ ہوگا،پہلے میچ میں بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں ٹکرائیں گی ۔
بھارت اور افغانستان میچ میں بظاہر بھارت بھاری ہے۔ناقابل شکست ہے۔فیورٹ ہے اور ان کے ملک میں وہ جیتا ہوا ہے ،ادھر افغانستان جس نے نیوزی لینڈ کو آئوٹ کلاس کیا ہے۔اپنے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز سے ہارا ہوا ہے۔تو کیسا مقابلہ ہوگا۔ہوسکتا ہے کہ ایسا ہی ہو جیسے سال کے شروع میں دونوں میں ہوا تھا اور بات ڈبل سپر اوور تک گئی تھی۔دونوں ممالک کے 13 مقابلوں میں افغانستان ایک بھی جیت اپنے نام نہیں کرسکا۔اسے پہلی جیت کی تلاش بھی ہے اور شاید اس کیلئے بہت ضروری بھی ہے۔
یہ میچ جمعرات 20 جون 2024 کی شام ساڑھے 7 بجے پاکستانی ٹائم کے مطابق برج ٹائون میں شروع ہوگا۔ اس ورلڈکپ میں اب تک3 بار 200 پلس سکور بنا ہے،ان میں سے ایک بار برج ٹائون میں ہوا۔گویا پچ بیٹنگ کو مدد کرے گی۔موسم کی پیش گوئی بہتر ہے۔بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں مجموعی طور پر زیادہ اسکور کرنے کیلئے آپس میں مقابل ہونگے۔دونوں کا اسکور 4042 ہے لیکن آپس کے مقابلہ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم ان کیلئے چیلنج ہونگے جو اب تک4145 سکور کرکے ان سے آگے ہیں۔
یہ بھارت کی بیٹنگ اور افغانستان کی بائولنگ کا مقابلہ ہوگا،افغانستان سپنرز میں مالا مال ہے اور بیٹنگ میں اگر اس مکے اوپنرز رحمان اللہ گرباز،ابراہیم زردان چل گئے تو خوب بلے بلے ہوگی۔