علاقہ غیر سے آن لائن پتنگیں منگوا کر لاہور سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

20 Jun, 2024 | 12:17 PM

فاران یامین:ایس ایچ او ہیئر کی پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی، پتنگوں کی سپلائی کو ناکام بنا دیا،دوران چیکنگ پتنگ فروش رفیق پتنگوں اور ڈور سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی پتنگیں اور قاتل کیمیکل ڈور کی 6 چرخیاں برآمدہوئیں۔ایس پی کینٹ اویس شفیق کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزم نے علاقہ غیر سے  آن لائن آرڈرپر پتنگیں منگوا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا۔پولیس نےملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ایس پی کینٹ نے کہا ہے کہ  والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے دور رکھیں۔

مزیدخبریں