شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی

20 Jun, 2024 | 12:15 PM

 (مائدہ وحید، محمد حماد)شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہو گئی۔ 

 شہر لاہور میں  صبح سے ہی سرمئی بادلوں نے سورج کو لپیٹ میں لے رکھا تھا،  محکمہ موسمیات  نے بھی شہر لاہور میں آج 50 فیصد بارش کے امکانات  ظاہر کیے تھے،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی  سچ ثابت ہوئی اور شہر کے مختلف علاقوں میں ابرکرم برس پڑا۔ چیف میٹرولوجسٹ لاہور کا کہنا ہے کہ بارش سے درجہ حرارت 5 ڈگری کم ہونے کا امکان ہے۔

  شہر میں فضائی آلودگی میں بھی نمایاں کمی ہو گئی، ایئر کوالٹی انڈیکس 74 ریکارڈ کیا گیا، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا، ڈی ایچ اے میں 82،سی آر پی آفس میں 81، یو ایم ٹی میں آلودگی کی شرح 73، سید مراتب علی روڈ پر 69، ایل اےایس میں آلودگی کی شرح 53 ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب جہلم اور گرد و نواح میں بارش کے ساتھ ژالہ باری نے گرمی کی شدت کو تو کم کردیا لیکن متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے، فیڈرز ٹرپ کرجانے سے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین اورکمالیہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر قائد کا درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 36 سینٹی گریڈ محسوس کی جاری ہے، کم سے کم درجہ حرارت 29 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے، ہوا نمی کا تناسب میں 76 فیصد ہے، شمال مغرب سے چلنے والی ہوائیں 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، شہر قائد میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مزیدخبریں