صدر زرداری نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا

20 Jun, 2024 | 12:05 PM

 (عاجز جمالی) بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر صدر پاکستان آصف علی زرداری نے  کل اجلاس طلب کرلیا۔

 ذرائع کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بلوچستان کی امن وامان کی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا، بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کل ہوگا، صدر پاکستان آصف علی زرداری کل گودار جائیں گے جہاں وہ  امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سمیت دیگر حکام شرکت کریں گے۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں دہشت گردی، منشیات فروشی اور سمگلنگ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، صدر پاکستان 24 جون کو سکھر بھی جائیں گے جہاں وہ لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کی امن وامان کی صورتحال پر اجلاس کریں گے۔

مزیدخبریں