لاہور: مختلف مقامات سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

20 Jun, 2024 | 11:20 AM

(فاران یامین)شہر میں نامعلوم لاشیں ملنے کا سلسلہ نہ تھم سکا،شہر کے دو مختلف مقامات سے دو نامعلوم لاشیں برآمد ہوئیں۔

ایک لاش گنگارام ہسپتال اور دوسری مزنگ چونگی کے قریب سے برآمدہوئی،پولیس ذرائع کے مطابق گنگا رام ہسپتال کے قریب سے 50 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی،متوفی کے پاس شناختی دستاویزات نہ ہونے پر شناخت نہیں ہو سکی۔

مزنگ چونگی کے قریب سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی،50 سالہ متوفی کی بھی شناخت نہیں ہو سکی،دونوں متوفیان کی موت کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں،دونوں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔

مزیدخبریں