(آئمہ خان) انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی آ گئی۔
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کمی کے بعد ڈالر 278.51 روپے سے کم ہوکر 278.50 روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب تعطیلات کے بعد کاروبار کے آغاز پرپاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، کاروبار کے دوران 674 پوائنٹس کا اضافہ ہونے سے 100 انڈیکس 77 ہزار 381 کی بلند سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔