گلوکار ملکو کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانے کیلئے درخواست دائر

20 Jun, 2024 | 10:48 AM

ملک اشرف :گلوکار ملکو کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر ،درخواست محمد اشرف المعروف ملکو کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں مؤقف  اختیار کیا گیا  کہ درخواستگزارکانام مارچ 2024 کو پی این آئی ایل لسٹ میں ڈالا گیا،ملکو نے یوکے میں میوزک کے کنسرٹ کے لیے جانا تھا ، درخواست گزار کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے ،درخواستگزارکانام غیر قانونی طور پر پی این آئی ایل لسٹ میں ڈالا گیا ہے ۔استدعا ہے کہ عدالت درخواستگزارکا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکالنے کا حکم دے ۔

مزیدخبریں