(وقاص احمد)پیسے کیوں مانگے، نشے میں دھت اوباشوں نے بوتلیں مار کر دکاندار کا سر پھاڑ دیا۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقے میں 8 سے 10 اوباش رات گئے دکان پر آئے ۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوباش بوتلیں لیکر سڑک پر پینے لگے پیسے مانگنے پر تشدد شروع کردیا،دکان کے باہر نوجوان دکان دارکو اوباشوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور بوتلیں مار کر اسے لہولہان کر دیا۔