(علی ساہی)عیدپراپنوں سےملاقاتیں،قیدیوں کی بھی عیدہوگئی،عیدپراسیران کی اہلخانہ سےملاقات کیلئےخصوصی انتظامات کیےگئے۔
عید کے 2دن25 ہزار 213 شہریوں نے جیلوں میں اسیران سے ملاقات کی جبکہ پنجاب بھر میں 21 ہزار 685 اسیران نے اپنے اہل خانہ سے ملاقات کی۔قیدیوں کو آڈیو اور ویڈیو کال کی سہولت بھی فراہم کی گئی ۔
گرمی کے پیش نظر ملاقاتی کمروں میں ایئر کنڈیشنر نصب کیے گئے تھے۔پنجاب کی تمام تر 43 جیلوں میں عیدالاضحیٰ کی نماز بھی ادا کی گئی۔آئی جی جیل اور ڈی آئی جیز سمیت تمام سپرنٹنڈنٹس نےاسیران کیساتھ عیدمنائی۔اسیران کو ناشتے میں سوجی حلوہ، دوپہر میں چکن قورمہ اور شام کو پلاؤ دیا گیا۔
دوسرےروزمخیر حضرات کے تعاون سے اسیران کو کھانے میں قربانی کا گوشت فراہم کیا گیا ۔عزیز و اقارب کی جانب سے لائے گئے تحائف اور سامان بھی اسیران تک پہنچائے گئے۔