فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی عازمین کی وطن واپسی کا آج سے آغاز،پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی

20 Jun, 2024 | 09:35 AM

(ویب ڈیسک)  فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی عازمین کی آج سے وطن واپسی شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی عازمین کی واپسی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیا ہے، پی آئی اے سمیت تمام نجی ایئر لائنز جدہ اور مدینہ سے حجاج کرام کو واپس لائیں گی۔

سعودی ائیر کی پرواز صبح 9بجے 354 حجاج کرام کو لے کر لاہور پہنچی۔ دوسری حج پرواز 300سے زائد حجاج کرام کو لیکر اڑھائی بجے لاہور پہنچے گی جبکہ تیسری حج پرواز کی 300سے زائد حجاج کو لے کر رات 8بجے لاہور آمد متوقع ہے۔ 

دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پہلی پرواز آج حجاج کرام کو لے کر کراچی پہنچے گی، پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 21 جولائی تک جاری رہے گا، مجموعی طور 250 سے زائد فلائٹس چلائی جائیں گی۔

سول ایوی ایشن کے مطابق ملک بھر کے بین الاقوامی ایئرپورٹس پر حجاج کی آمد کیلئے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

مزیدخبریں