(وقاص احمد)عیدالاضحیٰ کے ایام میں کم عمر ڈرائیورز کیخلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری رہا۔
عیدکی چھٹیوں میں 3987 کم عمر موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کی گئی،ایک ہزار سے زائد موٹرسائیکل پر 3 سواروں بٹھانے پرچالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔
مسافروں سے زائد کرائے کی وصولی پر 319 گاڑیوں کو بھاری جرمانے کئے گئے،عید کی چھٹیوں میں معمولی خلاف ورزیوں پر وارننگ دیتے ہوئے ایجوکیٹ کیا جاتا رہا۔
سی ٹی او عمارہ اطہر کے مطابق خصوصی کریک ڈاؤن کی وجہ سے کم عمر ڈرائیورز پر قابو رہا۔