ہمایوں سعید کا شادی کے 25 سال بعد اپنی بیٹی کا انکشاف

20 Jun, 2024 | 08:56 AM

(ویب ڈیسک)  پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید کی حالیہ پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

یہ بات کسی سے چھپی نہیں ہے کہ ہمایوں سعید اور ثمینہ ہمایوں بے اولاد ہیں لیکن ہمایوں سعید اپنے بھائی کے بچوں کو ہی اپنے بچوں کی طرح محبت کرتے ہیں۔ ہمایوں سعید سے اکثر ان کی بے اولادی کے حوالے سے بھی سوال کیا جاتا رہا ہے جس پر وہ اللہ کی مرضی میں راضی ہونے کا اعتراف کرتے آئے ہیں تاہم  حال ہی میں  ہمایوں سعید نے احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کے حوالے سے بات کی جس کو سن کر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

احمد علی بٹ کاگفتگو کے دوران  سوال کرتے ہوئے کہنا تھا  کہ 'ایک ویڈیو خوب وائرل ہوئی جس میں آپ کی بے اولادی کو موضوع بنا کر وائرل ہونے کی کوشش کی گئی جبکہ ثناء آپ کی بیٹی ہے، ہر وقت پر آپ کے ساتھ کھڑی رہتی ہے اور یہ بات انڈسٹری میں سب جانتے ہیں'۔ جس پر  اداکار کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھاکہ ' میں یہ بات آج واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میری ایک ہی بیٹی ہے اور وہ ہے ثناء، لوگ اپنے دلوں کو یہ کہہ کر تسلی نہ دیں کہ ثناء میری سالی ہے نہیں وہ میری بیٹی ہے'۔

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ' 25 سال ہوگئے ہیں وہ میرے ساتھ ہے، میں نے اور ثمینہ نے اسے پالا ہے اور وہ میرے گھر کی رونق ہے، میں نے جو بھی کمایا ہے، گھر، کمپنیز سب کچھ ثناء کا ہے، میری ساری خوشیاں ثناء کی ہیں'۔

ہمایوں سعید نے  اپنی بات پر زور دیتے ہوئے پھر کہنا تھا کہ ' آپ سب ایک مرتبہ پھر سن لیں ثناء میں سالی نہیں ہے میری بیٹی ہے، بیٹی ہے'۔

واضح رہے کہ ہمایوں سعید اور ثمینہ ہمایوں کے ساتھ سائے کی طرح نظر آنے والی ثناء شاہنواز کو اب تک ہمایوں سعید کی سالی قرار دیا جاتا تھا جس پر ایک طویل عرصے خاموشی اختیار کرنے کے بعد ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ وہ ان کی بیٹی ہے۔ 

مزیدخبریں