رجسڑار سپریم کورٹ عشرت علی عہدے سے ریٹائرہوگئے

20 Jun, 2023 | 11:17 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: رجسڑار سپریم کورٹ عشرت علی عہدے سے ریٹائرہوگئے۔

رجسڑار سپریم عشرت علی کو سپریم کورٹ ملازمین کی جانب سے فیئر ویل دے دیا گیا۔عشرت علی 17 جون کو اپنی ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوئے۔ رجسڑار سپریم کورٹ نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔  ایڈیشنل رجسڑار عبدالرزاق بطور رجسڑار فرائض سرانجام دیں گے۔

واضح رہے کہ عشرت علی کو 28 ستمبر 2022 کو رجسڑار تعینات کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں