سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی پھر سے گرفتار

20 Jun, 2023 | 08:50 PM

قیصر کھوکر : پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین کو انٹی کرپشن ٹیم نے ایک بار پھر گرفتار کرلیا ہے۔

 خیال رہے کہ پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 پر 12 غیرقانونی بھرتیاں کیں، پنجاب اسمبلی میں اُمیدواروں کو ریکارڈ میں ردوبدل کر کے بھرتی کیا گیا اور بھرتی کے عمل میں گھپلوں کیلئے جعلی ٹیسٹنگ سروسز کی خدمات لی گئیں۔

 انٹی کرپشن انکوائری میں پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیاں ثابت ہوئیں جس کی بنیاد پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کو اس سے پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ انٹی کرپشن کے مطابق رائے ممتاز نے پرویز الہیٰ کیساتھ ملکر پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیاں کیں۔

مزیدخبریں